ڈونلڈ ٹرمپ امریکی جمہوریت کیلئے خطرہ ہیں، ہیلری کلنٹن

Published on May 21, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 390)      No Comments
index
واشنگٹن (یوا ین پی) امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے اپنے مخالف ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی جمہوریت کیلئے خطرہ قرار دیاہے۔ اپنے ایک بیان میں ہیلری کلنٹن نے کہاکہ امریکی سماج اور جمہوری نظام ڈونلڈ ٹرمپ جیسے سیاستدان کے ہاتھوں خطرے کا شکار ہے اور وہ کسی صورت امریکی صدر بننے کی اہلیت نہیں رکھتے۔ انہوں نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکی معیشت ، جمہوریت اور ملک کیلئے تباہی ثابت ہوں گے۔ انہوں نے امریکی رائے دہندگان سے اپیل کی کہ وہ اپنا حق رائے دہی مکمل سوچ بیچار کے بعد استعمال کریں ۔
Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme