صحافی مختیار زئور کے انتقال پر صحافتی تنظیم و انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کا اظہار افسوس

Published on December 14, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی/حمید چنڈ)سنیئر صحافی و سماجی ورکر مختیار زئور کے انتقال پر صحافتی تنظیم و انسانی حقوق کی عالمی تنظیم کے رہنما کی جانب سے گہرے دکھ کا اظھار جنازا نماز میں ھزاروں کی تعداد میں صحافی سیاسی سماجی اور مختلف مکتب فکر کے افراد کی شرکت تدفیں آبائی قبرستان میں ہوئی تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و سماجی کارکن مختیار زئور کچھ عرصہ کینسر میں مبتلہ رہنے کے بعد کراچی کی نجی ہستال میں انتقال کرگئے مختیار زئور کی انتقال کی خبر آگ کی طرح پھیل گئی ھزاروں افراد کی ان کے آبائی گاوں احمد خان زئور آمد جنازا نماز میں شرکت سنیئر صحافی مختیار علی زئور مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا صحافتی تنظیم پی جے اے کے اعزازی کوارڈینٹر سندھ انسانی حقوق کے رہنما الطاف حسین تنیو نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے سنیئر صحافی مختیار زئور مرحوم سوشل ورکر اور مخلص انسان تھے ان کی وفات پر دلی دکھ پہنچا ہے دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے لواحقین سے برابر کے شریک ہیں دعاگو ہوں کے پاک پرودگار ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے آمین دوسری جانب مرحوم صحافی مختیار زئور کے لواحقین سے تعزیت کا سلسلہ جاری ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme