کرپشن،رزق حرام اورتوبہ نہ کرنیوالوں کی صحبت سے بچاجائے ،صوفی مسعوداحمدصدیقی

Published on February 17, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 763)      No Comments

\"pic
فیصل آباد(یواین پی)لاثانی سیکرٹریٹ پر منعقدہ خصوصی محفل پاک ذکرونعت بسلسلہ عرس مبارک حضورسیدنا غوث الاعظم جیلانی ؒ کی صدارت کرتے ہوئے امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمدصدیقی لاثانی سرکارنے کہاکہ کرپشن،رزق حرام کھانے والے اورتوبہ نہ کرنیوالوں کی صحبت سے بچاجائے ،کرپٹ لوگ تیزی سے اللہ کے غضب میں آرہے ہیں۔عوام الناس بالخصوص اولیاء اللہ وصوفیاء کرام سے محبت رکھنے والے خود بھی اوراپنے بچوں کوبھی برے لوگوں کی صحبت سے بچائیں ۔جولوگ گناہ کبیرہ (بھتہ خوری،اغوابرائے تاوان اوردہشت گردی )میں ملوث ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور نادم نہیں ہورہے اورتوبہ کی طرف رجوع نہیں کررہے توایسے لوگ پہلے کی نسبت مزید تیزی سے غضب الہٰی کاشکارہورہے ہیں۔آپ نے مزید کہاکہ حضور سیدنا غوث الاعظم جیلانی ؒ سمیت دیگر فقراء اوراولیاء اللہ سے محبت اور عقیدت رکھنے والوں کے اللہ تعالیٰ درجات بلند فرماتاہے اوران کے ظاہری وباطنی مقامات میں ترقی بھی عطا فرماتاہے۔اس عظیم الشان محفل پاک ذکرونعت کاآغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا،صدیقی لاثانی سرکارکے تشریف لانے پر پوری محفل اللہ کے ذکر سے گونج اٹھی،صاحبزادہ شبیر احمد اورآپ کے ہمنواؤں نے سید الانبیاء حضور نبی کریم روف الرحیم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی تو پوری محفل میں روحانی وجدانی کیفیات طاری ہوگئیں۔ صدیقی لاثانی سرکار نے حضور سیدنا غوث الاعظم جیلانی ؒ کی بارگاہ اقدس میں ایصال ثواب پیش کیا ،امت مسلمہ کے اتحاد واتفاق اورحاضرین محفل کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعا فرمائی۔محفل پاک میں لنگر شریف کاخصوصی طور پر اہتمام کیاگیا ۔محفل پاک کے اختتام پرامام الانبیاء حضور نبی کریم روف الرحیم ﷺ کی بارگاہ اقدس میں خصوصی طو رپر درودوسلام کے نذرانے پیش بھی کئے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy