سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سالگرہ 25دسمبر کو منائی جائے گی

Published on December 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 147)      No Comments

مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے
لاہور(یواین پی)سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی73ویں سالگرہ 25دسمبر کو منائی جائے گی۔میاں نواز شریف علاج کی غرض سے لندن میں ہیں جبکہ اس روز مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام لاہور سمیت ملک بھر میں تقریبات منعقد ہونگی جس میں سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے اور میاں محمد نواز شریف کی صحت و تندرستی اور درازی عمر کیلئے دعائیں مانگی جائیں گی مسلم لیگ ن لائرز فورم کے زیر اہتمام وکلاء میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹیں گے۔میاں محمد نواز شریف 25دسمبر 1949ء کو لاہور میں پیدا ہوئے وہ تین مرتبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ اور تین مرتبہ پاکستان کے وزیر اعظم رہ چکے ہیں انہوں نے بطور وزیر اعظم جنرل ضیاء الحق،غلام اسحٰق خان،وسیم سجاد،فاروق لغاری،رفیق تارڑ،آصف زرداری اور ممنون حسین کے ساتھ کام کیاانہیں مشرف دوور میں جیل بھجوایا گیا جبکہ وہ سات برس تک جلا وطن بھی رہے۔انہیں عدالت کی جانب سے ملنے والی سزا پر جیل بھجوایا گیا تھا جبکہ علالت کے باعث وہ لندن چلے گئے جہاں وہ زیر علاج ہیں۔ وہ پاکستان کے مقبول سیاستدان ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes