مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے معیار پر پورا اُترنے میں ناکام رہی ہے بلخ شیر مزاری

Published on October 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 495)      No Comments

mazari
راجن پور (خرم شہزاد بُھٹہ سے) مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کے معیار پر پورا اُترنے میں ناکام رہی ہے ۔ دھرنا سیاست نے عوام کو شعور دیا ، پی پی پی اور ن لیگی منطقی انجام کے قریب ہے ۔ آئندہ لایکشن میں پاکستان عوامی تحریک اور پی ٹی آئی ، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی جگہ لیکر ملک کی دو بڑی جماعتیں بن جائینگی ۔ ڈاکٹر طاہر القادری ایک محب وطن سچے اور با کردار شخصیت ہیں جنہوں نے عوام کو شعوری انقلاب دیا ہے ۔ ڈاکٹر طاہر القادری سے 2 مرتبہ مل چکا ہوں ۔ ان خیالات کا اظہار سابق نگراں وزیر اعظم بلخ شیر مزاری قبائل کے چیف و بزرگ سیاستدان میر بلخ شیر خان مزاری نے پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائبصدر سردار شاکر مزاری کے زیر قیادت تنظیم کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ شاکر خان مزاری نے میر بلخ شیر مزاری کو ڈاکٹر طاہر القادری کا پیغام پہنچایا جس پر میر مزرای لاہور میں 19 اکتوبر کے عوامی تحریک کے جلسے سے قبل ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کرینگے ۔ میر بلخ شیر خان مزاری نے ڈاکٹر طاہر القادری کے عوام کو شعوری انقلاب فراہم کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہاا کہ انھوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کے کوئی انٹر ویوز اور ٹاک شوز جلسے کے خطابات ٹی پر مس نہیں کیے اُنکا حکومت کے خلاف وائٹ پیپر کا حکومت کا جواب نہ دینا ڈاکٹر طاہر القادری کے سچا ہونے کی دلیل ہے ۔ میر مزاری کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات کے دوران سیاسی ایشوز پر بات چیت کر کے کوئی اہم فیصلہ لیا جا سکتا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy