پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن20دسمبر کو منایا جائے گا

Published on December 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 121)      No Comments

اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے 20دسمبر 2005ء کو دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن منانے کی باقاعدہ منظوری دی تھی
لاہور (یواین پی) پاکستان سمیت دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن20دسمبر کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی مدد،دنیا سے غربت اور تنگ دستی کے خاتمے کیلئے انسانوں کی باہم یکجہتی کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے اس دن کے حوالے سے انسانی حقوق کی علمبردار سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز،واکس اور مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں مقررین غربت اور تنگ دستی کو جڑ سے اکھاڑنے کیلئے انسانی اتحاد اور یکجہتی کی اہمیت پر تفصیل سے روشنی ڈالیں گے۔اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی نے 20دسمبر 2005ء کو دنیا بھر میں انسانی یکجہتی کا عالمی دن منانے کی باقاعدہ منظوری دی تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy