امریکا کی صحافی پاکستان کی خواتین کمانڈوز کی فین بن گئیں

Published on December 30, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 464)      No Comments

5
پشاور (یو این پی)امریکا کی صحافی پاکستان کی خواتین کمانڈوز کی فین بن گئیں۔ نازک ہاتھوں سے عسکری مہارت دیکھ کر حیران رہ گئیں۔پاکستان کی صنف نازک کی مہارت نے امریکا کی خاتون صحافی سنتھیا پال کو حیرت میں ڈال دیا، امریکی صحافی نے خیبرپختون خوا میں خواتین کمانڈوز کے ساتھ دن گزارا، اسلحہ چلانا ہو یا اونچی عمارتوں سے نیچے آنا، پولیس کمانڈوز کے لیے ہر کام انتہائی آسان ہے۔خواتین کمانڈوز کی شاندار کارکردگی دیکھ کر سنتھیا رچی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکیں، خود نے بھی کمانڈوز کی طرح فائرنگ کی اور راکٹ چلایا۔خواتین کمانڈوز نے سنتھیا کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔امریکی صحافی کا کہنا تھا کہ خیبر پختوں خوا کی پولیس کمانڈوز کسی سے کم نہیں، پولیس کمانڈوز گھر سنبھالنے کے ساتھ ملک سنبھالنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہیں ، میڈیا کو پاکستان کا یہ چہرہ بھی دکھانا چاہیے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme