وہ غذائیں جو فوری طور پر آپ کی شوگر کم کردیتی ہیں جانئے وہ بات جو ہر کسی کو ضروری معلوم ہونی چاہیے

Published on May 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 949)      No Comments

نیویارک(یوا ین پی) خون میں شوگر کا لیول کم یا زیادہ ہونے سے انسانی اعضاءجیسے دل، جگر، گردوں اور آنکھوں پر اس کا براہ راست اثر ہوتا ہے۔آئیے آپ کو کچھ ایسے کھانے بتاتے ہیں جن کے استعمال سے آپ کے خون میں شوگر کالیول ٹھیک رہے گا۔
زیتون کا تیل
اس تیل میں قدرت نے یہ خاصیت رکھی ہے کہ اس کی وجہ سے خون میں انسولین کی مقدار ایسے لیول پر رہتی ہے کہ اس میں زیادہ چینی جذب نہیں ہوتی۔
بلیوبیریز
2010ءمیں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیاہے کہ ان کی وجہ سے شوگر کی بیماری کے پیدا ہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ جو لوگ ذیابیطس کی دہلیز پر ہوتے ہیں ان میں بھی اس کے خلاف مدافعت پیدا ہوتی ہے۔
دارچینی
2003ءمیں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ دارچینی جگر اور مسلز کو انسولین کے ساتھ مطابقت پیدا کرنے کے لئے تیارکرتی ہے۔اس کی وجہ سے وزن کم ہونے کے ساتھ خون میں شوگر کا لیول ایک خاص سطح پر رہتا ہے۔
السی کے بیج
ان کی وجہ سے نہ صرف شوگرہونے کے امکانات کم ہوتے ہیں بلکہ یہ کولیسٹرول لیول کو بھی ٹھیک رکھنے کے ساتھ بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھتے ہیں۔
مصالحہ جات
جرنل آف میڈیکل فوڈ کے 2005ءکے شمارے میں شائع ہونے والی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ مصالحہ جات کی وجہ سے کولیسٹرول اور گلوکوز کم رہتا ہے۔اس کے نتیجہ میں انسولین اور بلڈ شوگر لیول کم رہتے ہیں۔
سرکہ
اگر بہت زیادہ کاربوہائیڈیٹس والے کھانے کھارہے ہیںتو پھر سرکے کا استعمال ضرور کریں۔اس کی وجہ سے بھی بلڈ شوگر لیول کم رہے گا اور آپ اپنے آپ کو تازہ دم محسوس کریں گے۔
لہسن
دنیا بھر میں اسے کولیسٹرول اور بلڈ شوگر لیول کم کرنے کے لئے سب سے آزمودہ نسخہ مانا جاتا ہے۔متعدد تحقیقات میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ ان کی وجہ سے بلڈ شوگر لیول کم رہتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题