آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں،اساتذہ اور سٹاف نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا؛ عرفان علی کاٹھیا

Published on December 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 164)      No Comments

اوکاڑہ(یو این پی) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری امیدوں کا محور اور ہمارے لئے ایک جائے پناہ ہے پاکستان کے لئے ہم نے جو قربانیاں دی ہیں وہ قیامت تک یاد رکھی جائیں گی آرمی پبلک سکول پشاور کے بچوں،اساتذہ اور سٹاف نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اے پی ایس پشاور کے ننھے طالبعلموں نے جام شہادت نوش کیا اور اس سانحہ نے پوری قوم کو یکجا کر دیا پوری قوم اپنے اداروں کے ساتھ کھڑی ہوگئی اور ہم نے اپنے عمل سے پوری دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اس پاک سر زمین پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کی کوئی جگہ نہیں ہے پاکستانی قوم اپنے عزم اور حوصلے سے ہر طرح کی دہشت گردی کو شکست دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول اینڈ کالجز اوکاڑہ میں سانحہ آرمی پبلک سکول پشاور کے حوالہ سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پرنسپل میڈم ثروت حسن نے تقریب کی غرض و غایت اور کالج کی جانب سے شہداکو خراج تحسین پیش کیا تقریب میں سکول کے طالبعلموں،والدین،اساتذہ نے بھی شرکت کی بچوں نے خاکے،ٹیبلو اور ملی نغمے پیش کئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے یادگار شہدا پر بچوں کے ہمراہ شمعیں روشن کیں انہوں نے طالبعلموں میں انعامات بھی تقسیم کئے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی زندگی میں مشکل مرحلے آتے ہیں حوصلہ مند قومیں ان سانحات میں سے نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ نکلتی ہیں پاکستانی قوم نے جس طرح دہشت گردوں کا مقابلہ کی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے پاکستان کی مسلح افواج،پولیس اور سرکاری اداروں نے دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے لازوال قربانیاں دیں ہیں اور ہمارے شہدا نے اپنے خون سے امن کی شمع روشن کی ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہر شخص وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی بساط سے بڑھ کر کام کرے پاکستان کو امن و آشتی کا گہوارہ بنانے کے لئے ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھا جائے اور اپنی توجہ وطن عزیز کی بہتری اور بھلائی پر رکھنی ہے انہوں نے طالبعلموں پر زور دیا کہ وہ اپنی تمام تر صلاحیتیں حصول علم کے لئے وقف کریں پاکستان کو ایک خوشحال پر امن اور ترقی پسند ملک بنانے کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں اساتذہ کرام نوجوانوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی کردار سازی پر بھر پور توجہ دیں بعد ازاں سانحہ اے پی ایس پشاور کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی قبل ازیں شہدا کے لئے قرآن خوانی کی گئی اور ان کے درجات کے بلند کے لئے خصوصی دعا کی گئی ایصال ثواب کی گئی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme