ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق ایوب نے سول جج ساجد بلال کے ہمراہ سینٹرل جیل کا دورہ کیا

Published on December 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 111)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق ایوب نے سول جج ساجد بلال کے ہمراہ سینٹرل جیل کا دورہ کیا اور اندرون جیل ہسپتال،کچن اور بیرکس وسیل کا معائنہ کرکے جیل انتظامیہ کی طرف سے کئے گئے مجموعی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے اسیران سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل دریافت کئے۔انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث 12نفراسیران کو ذاتی مچلکوں پر رہا کرنے کا حکم دیا۔سپرنٹنڈنٹ جیل منصور اکبرنے جیل کے انتظامی وحفاظتی امور پر بریفنگ اور اسیران کی فلاح وبہبود کے لئے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes