پاکستان کو ایک اور جارحانہ اننگز کھیلنے والا اوپنر مل گیا

Published on February 6, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 601)      No Comments

لاہور(یو این پی) جارح مزاج اوپننگ بلے باز شرجیل خان کو پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ میں سزا کے بعد سے گرین شرٹس کو اوپننگ کے لئے فخر زمان جیسا ہیرا تو مل گیا ہے تاہم دوسرے اوپنر کے لیے پہلے اظہر علی کو موقع دیا گیا لیکن ان کے ناکام ہونے کے بعد احمد شہزاد اور کئی اور کھلاڑیوں کو بھی چانس دیا گیا لیکن ان میں کوئی مسلسل عمدہ پرفارمنس کا مظاہرہ نہیں کر سکا۔ راولپنڈی میں جاری قومی ریجنل ون ڈے کپ کے دوران پشاور کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے اب تک شاندار پرفارمنس پیش کی ہے اور ایونٹ کے 6 میچز کے اختتام پر وہ ٹورنامنٹ کے ٹاپ سکورر بن چکے ہیں۔ صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے چارسدہ سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ صاحبزادہ فرحان اب تک ریجنل ون ڈے کپ میں 69.67 کی اوسط سے 418 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں ایک سنچری اور 3 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ صاحبزادہ فرحان اب تک 15 لسٹ اے میچز میں 53 کی اوسط اور 90 سے زیادہ کے سٹرائیک ریٹ سے 795 رنز سکور کر چکے ہیں جس میں 2 سنچریاں اور 7 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ کرکٹ ماہرین کے مطابق اب وہ دن زیادہ دور نہیں لگ رہا جب چارسدہ کا یہ نوجوان پاکستان کی نمائندگی کرتا نظر آئے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy