سودی نظام اور کرپشن سے پاک پاکستان ہماری منزل ہے،سراج الحق

Published on December 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

کہروڑپکا/لاہور (یواین پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ اپریل کو ایک حکومت ختم ہوئی، پرانے نظام کی رکھوالی کے لیے نئے چوکیدار آ گئے، عوام کی حالت بدلی نہ پالیسیوں کا تسلسل ٹوٹا،پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ٹرائیکا نے ملک تباہ کر دیا، قوم تعلیم، صحت اور انصاف سے محروم ہے تو انہی حکمران جماعتوں کی وجہ سے ہے، معاشی عدم استحکام، مہنگائی اور بے روزگاری کے ذمہ داران بھی یہی سٹیٹس کو کے رکھوالے ہیں، جماعت اسلامی قرآن و سنت کے نظام کی علمبردار ہے، ہم عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، سودی نظام اور کرپشن سے پاک پاکستان ہماری منزل ہے، قوم آنے والی نسلوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے آزمائے ہوئے ظالم جاگیرداروں، وڈیروں اور کرپٹ سرمایہ داروں کی بجائے جماعت اسلامی کی اہل اور ایمان دار قیادت کا انتخاب کرے، ان شاء اللہ ڈلیور کریں گے اور اسلامی فلاحی پاکستان بنائیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题