غیر رومانوی تھرلر فلم ماریہ کا پہلا پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری

Published on December 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

کراچی (یواین پی )غیر رومانوی تھرلر فلم ماریہ کا پہلا پوسٹر سوشل میڈیا پر جاری ،فیچر فلم “ماریہ” میں ایک غریب عیسائی لڑکی اور کراچی کے ایک خوشحال گھرانے کے لندن پلٹ مسلمان لڑکے کے درمیان بین المذاہب شادی کو موضوع بنایا گیا ہے، یہ گوا سے تعلق رکھنے والی ایک یتیم لڑکی کے کنبہ کی کہانی ہے جو اپنی ماں اور بھائی کے ساتھ کراچی میں مقیم ہیں، خالد حسن خان نے اس اسکرین پلے کو ایک غیر رومانوی تھرلر کے طور پر لکھا ہے جو کہ معروف شاعر شمیم احمد شیرازی کی اصل کہانی پر مبنی ہے، یہ ایک عیسائی لڑکی کی کہانی ہے جسے ایک مسلمان لڑکے سے غیر متوقع شادی کا پیغام ملتا ہے، لڑکی کو ایک ناقابل یقین صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جب وہ اس تجویز کو قبول کرنے سے انکار کر دیتی ہے، ماریہ کی بدقسمت زندگی ایک پیچیدہ موڑ کی وجہ سے مزید الجھن سے دوچار ہو جاتی ہے جب ایک ایسے خاندان سے اسکا واسطہ پڑتا ہے جو صنفی ہیجان کا شکار ہے، فیچر فلم کی کاسٹ میں دانش وکیل، دانیہ خان، حماد حسین، شمیم احمد شیرازی، عمر اقبال، سمیرا خان، بشریٰ نئیر، ایم اے شیخ اور شام شامل ہیں، ایم ٹی شہریار اس پروجیکٹ کے ڈی پی ہیں، جبکہ طلال فرحت ایسوسی ایٹ پروڈیوسر کے طور پر خدمات انجام دیں گے، اس فلم کو خالد حسن خان اور شمیم احمد شیرازی پروڈیوس کررہے ہیں، عمران شیخ اور سید اویس علی بطور ایسوسی ایٹ پروڈیوسر، ظفر ملک ایگزیکٹو پروڈیوسر ہیں، خالد حسن خان نے فیچر فلم ماریہ کا اسکرین پلے لکھا ہے، وہ اس موشن پکچر کی ہدایت کاری بھی کررہے ہیں، خالد حسن ایک ایوارڈ یافتہ فلمساز ہیں، جو تا حال بیس سےزائد بین الاقوامی ایوارڈز جیت چکے ہیں اور نیویارک فلم اکیڈمی، لاس اینجلس، کیلیفورنیا سے گریجویٹ ہیں، ان کی فلموں اور ڈاکومنٹریوں کو باضابطہ طور پر ستر سے زیادہ بین الاقوامی فلمی میلوں میں جن ممالک میں دکھایا جاچکا ہے ان میں، آسٹریلیا، بیلاروس، برازیل، کینیڈا، چلی، یونان، فرانس، ہندوستان، اٹلی، نائیجیریا، رشین فیڈریشن، سنگاپور، سلوواکیہ، جنوبی کوریا، سویڈن، سوئٹزرلینڈ، ترکی، یوکرین، برطانیہ اور امریکہ شامل ہیں.

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes