پتوکی ریلوے اسٹیشن پلیٹ فارمز پر سہولیات کا فقدان، مسافر پریشان

Published on December 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

پتوکی (یواین پی) پتوکی میں موجود ریلوے اسٹیشن پر سہولیات کا فقدان شہریوں اور مسافروں کے لئے پریشانی کا سبب ہے پلیٹ فارمز پر چھاﺅں کے لئے شیڈز کا انتظام نہیں جہاں مسافر دھوپ میں کھڑے ہوکر ٹرینوں کا انتظار کرنے پر مجبورہیںجبکہ دوسری جانب پلیٹ فارمز پر نہ تو پینے کے پانی کا انتظام ہے اور مسافروں کے بیٹھنے کے لئے سہولیات بھی درکارنہیں جس وجہ سے مسافر زمین پر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ ریلوے اسٹیشن پر رات کے وقت لائٹنگ کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے تاریکی میں ڈوبے ریلوے اسٹیشن پر چوری ، ڈکیتی اور نشہ کرنے والوں کے لئے محفوظ پناہ گاہ بن چکاہے۔جبکہ اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولیات کے لئے محکمہ سے ضروری سامان کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔سامان کی فراہمی کے بعد مسافروں کو میسر سہولیات فراہم کی جائیں گی

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme