اوکاڑہ کی ڈائری شیخ ندیم شیراز کے قلم سے

Published on December 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 158)      No Comments

اوکاڑہ کی ڈائری شیخ ندیم شیراز کے قلم سے
پنجاب حکومت شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی سکیمیں شروع کئے ہوئے ہے عبد الر شید بوٹی
ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا ،وزیر اعلی پنجاب کے پولیٹیکل اسسٹنٹ میاں عبد الر شید بوٹی نے کہا ترقیاتی منصوبے لوگوں کی زندگیوں میں آسانی لانے کے ساتھ ساتھ علاقہ کے دیرینہ مسائل حل کرنے کا باعث بنیں گے پنجاب حکومت شہری اور دیہی علاقوں میں یکساں طور پر ترقیاتی سکیمیں شروع کئے ہوئے ہے اور اس سلسلہ میں لوگوں کی خواہشات علاقائی ضرورت اور مستقبل کے لئے ان کی افادیت کو اولین اہمیت دی گئی ہے ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے متعلقہ تعمیراتی محکمے بھر پور اقدامات کریں تاکہ علاقہ مکینوں کی مشکلات کم ہوسکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوکاڑہ شہر میں جی روڈ پر جاری کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایکسیئن ہائی وے جواد اصغر ،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مرغوب حسین ڈوگر ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ رضوان وارث سمیت متعلقہ افسران بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔
محکمے تمام تر توانیاں صرف کریں متعلقہ صارفین کو کسی جگہ پر مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا
ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت محروم معیشت لوگوں کی آسانی کے لئے جو اقدامات کر رہی ہے ان کے اثرات عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے احساس راشن پروگرام کو ضلع میں خوش اسلوبی سے آگے بڑھانے کے لئے تمام متعلقہ محکمے تمام تر توانیاں صرف کریں متعلقہ صارفین کو کسی جگہ پر مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے احساس راشن پروگرام کے تحت رجسٹرڈ دوکانوں پر اشیاءضروریہ کی کوالٹی کو بھی چیک کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں جاری احساس راشن پروگرام کے جائز ہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی ۔اس موقع پر سسٹم نیٹ ورک ایڈ منسٹریٹر افضال بلوچ نے ضلع میں احساس راشن پروگرام پر پیش رفت ،ضلع کی تینوں تحصیلوں میں منتخب دوکانوں ،ان کی مانیٹرنگ اور لوگوں کی سہولت اور آسانی کے لئے انتظامیہ کی جانب سے کئے گئے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ احساس راشن پروگرام غریب لوگوں کے لئے انتہائی اہمیت کا معاملہ ہے متعلقہ سرکاری محکمے پنجاب حکومت کے ویژن کے مطابق نتائج پیدا کرنے کے لئے بھر پور اقدامات کریں ۔
سہولیات کی فراہمی کے لئے احکامات پر عملد ر آمد کے سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر
مسافروں کی سہولت اور آسانی کے ساتھ ساتھ پنجاب حکومت اور ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے بس اسٹینڈ اور ویگن اڈوں پر سہولیات کی فراہمی کے لئے احکامات پر عملد ر آمد کے سلسلہ میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا جائے گا کسی سطح پر بھی قانون کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی ان خیا لات کا اظہار سیکر یٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصی غفور اورچیف آفیسر بلدیہ حویلی لکھا گلشن نورین کے ہمراہ حویلی لکھا نے ناجائز بس اسٹینڈ کے خلاف کاروائی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے ولاے بس / ویگن اڈا مالکان کے خلاف مقدمات درج کرواتے ہوئے کیا سیکر یٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصی غفور اورچیف آفیسر بلدیہ حویلی لکھا گلشن نورین نے سڑک پر غیر قانونی طور پر پارک کی گئی گاڑیوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں تھانہ میں بند کر دیا اور مقدمات کے اندراج کے لئے استغاثہ پولیس تھانے میں جمع کروا دیا گیا ہے سیکر یٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اقصی غفور نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا کی ہدایت پر پورے ضلع میں غیر قانونی بس اسٹینڈ اور ویگن اڈوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے بس اسٹینڈ اور ویگن اڈوں پر ضروری سہولیات کی عدم دستیابی پر بھی اڈا مالکان کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ پورے ضلع میں ٹریفک کے بہاومیں تسلسل کو برقرار رکھنے اور مسافروں کی سہولیات کو اولین ترجیح بنایا گیا ہے اور اس سلسلہ میں قانون کے مطابق اقدامات جاری رہیں گے ۔
ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک
اوکاڑہ کے نواح میں ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان کراس فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ تین ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی قصبہ 28 ٹوایل کے قریب آتشیں اسلح سے مسلح نامعلوم ڈاکو لوٹ مار کر رہے ہیں۔ جس پر تھانہ صدر اوکاڑہ کے ایس ایچ او مہر محمد اسماعیل بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر آئے تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک نامعلوم ڈاکو فائر لگنے سے موقع پر ہلا ک ہو گیا جبکہ تین ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگ جانے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر فرار ہو نے والے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے
گن پوائنٹ پر آٹھ سالہ بچے کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا دیا
اوباش شخص نے گن پوائنٹ پر آٹھ سالہ بچے کو زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا دیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 46 ٹوایل کے رہائشی محمد آفتاب حسین کا 8 سالہ بیٹا عبدالرحمان گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اچانک اوباش شاہ میر ولد منور حسین اُسے ورغلا پھسلا کر احاطہ میں لے گیا اور جان سے مارنے کی دھمکی دیکر گن پوائنٹ پر اُسے بدفعلی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے
معمولی جھگڑے کی رنجش پر اسلح سے مسلح دو افراد نے فائرنگ کرکے لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا
معمولی جھگڑے کی رنجش پر اسلح سے مسلح دو افراد نے فائرنگ کرکے لڑکی کو موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 20 جیڈی کے رہائشی سخاوت علی کی بیٹی اختر بی بی کی چند روز قبل عامر نامی شخص سے معمولی جھگڑا ہو ا تھا۔ جس کی رنجش پر عامر اپنے ساتھی اسد علی کے ہمراہ گھر میں داخل ہو ئے اور فائرنگ کردی۔ جس کی زد میں آکر اختر بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے
چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور موٹرسائیکل وغیرہ چُرا کر لے گئے
اوکاڑہ ()چوری کی تین مختلف وارداتوں میں چور لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور موٹرسائیکل وغیرہ چُرا کر لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ گوگیرہ کے رہائشی علی رضا کے گھر سے نامعلوم خواتین لاکھوں روپے مالیت کے ساڑھے دس تولے طلائی زیورات چُرا کر لے گئیں۔دوسری واردات میں نواحی قصبہ نامہ جندیکا کے رہائشی جاوید حسین نے اپنی موٹرسائیکل گھر کے باہر کھڑی کی جسے محمد احمد اور صدام حسین چُرا کر لے گئے۔تیسری واردات میں نواحی قصبہ حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی خادم حسین کے رقبہ سے نامعلوم چور 5 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کا ٹرانسفارمر چُرا کر لے گئے۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن
اوکاڑہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا¶ن کرکے دس افراد سے بھاری مقدار میں شراب اور چرس برآمد کرکے اُن کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈا¶ن کرکے نواحی قصبہ دیپالپور کے رہائشی ساجد اسلم عرف گوشی ولد محمد اسلم سے 26 لیٹر شراب اور چالو بھٹی،نواحی قصبہ موضع میرک کے رہائشی محمد اکرام ولد دوست محمد سے 28 لیٹر شراب، نواحی قصبہ بصیرپور کے رہائشی وسیم اسلم ولد محمد اسلم سے 20 لیٹر شراب، نواحی قصبہ حویلی لکھا کے رہائشی محمد بلال ولد دین محمد سے 19 لیٹر شراب، نواحی قصبہ جلانوالی کے رہائشی محمد عارف ولد ولی محمد سے 23 لیٹر شراب، نواحی قصبہ ٹھٹھہ عبدالعزیز کے رہائشی عاقب ولد یونس مسیح سے 10 لیٹر شراب، نواحی قصبہ منڈی احمد آباد کے رہائشی فیصل ظفر ولد محمد ظفر اللہ سے 30 لیٹر شراب، نواحی قصبہ 10 ون آر کے رہائشی عنصر علی ولد لیاقت علی سے 600 گرام چرس، نواحی قصبہ دیپالپور کے رہائشی ابرار ولد صدی احمد سے 540 گرام چرس اور نواحی قصبہ آبادی مستانہ کے رہائشی عمران ولد سلیمان سے 30 بورپسٹل برآمد کرکے اُن کے خلاف مقدمات درج کر لئے ہیں

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes