وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا اوکاڑہ میں 4 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس

Published on July 16, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 112)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی/شیخ ندیم شیراز )وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اوکاڑہ میں 4 افراد کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اوکاڑہ میں 4 افراد کے قتل کے واقعے کی انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملزم کو جلد گرفتار کرکے قانون کے تحت مزید کارروائی کی جائے، مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
اوکاڑہ، داماد کی سسرالیوں پر فائرنگ سے چار افراد موقع پر جاں بحق
اوکاڑہ تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں دامادکی سسرالیوں پر فائرنگ سے 4 افرادجان بحق ہو گئے جن کی شناخت عاشق ،سلیمان کاشف اور فرزانہ کے ناموں سے ہوئی جبکہ زبیدہ مریم عباس شدید زخمی ہوئے عاشق نامی شخص اپنے بیٹے سلمان اور بیٹی کے ہمراہ عدالت سے پیشی کے بعد گھر واپس آرہے تھے منڈی روڈ غلہ گودام کے قریب داماد رفیق نے ان پر فائرنگ کردی فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے اطلاع ملنے پر مقامی پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ زخمیوں کو بھی ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا گیا پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دیئے  قاتل رفیق کی بیوی روٹھ کر میکے بیٹھی ہوئی تھی اور عدالت میں کیس زیر سماعت تھا مبینہ منانے کے باوجود بھی بیوی واپس جانے کو تیار نہیں تھی اور سسرالیوں کی جانب سے عدالت میں کیس بھی دائر تھا 

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes