طلبہ وطالبات کے گیارہویں جماعت میں داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز

Published on December 21, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 327)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)تعلیمی بورڈز نے میٹرک کے سیکنڈ امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات کے گیارہویں جماعت میں داخلہ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز کر دیا، کنٹرولر آف ایگزامنیشن کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تعلیمی بورڈز کے سربراہان کو کہا گیا ہے کہ میٹرک کے سکینڈ سالانہ امتحان میں کامیاب ہونے والے طلبہ وطالبات گیارہویں جماعت میں داخلہ برائے 2022-24ءمیں 2 جنوری 2023ءتک بغیر لیٹ فیس کے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں جبکہ لیٹ ہونے والے طلباء3 جنوری تا 12 جنوری 2023ءتک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ رجسٹریشن کروانے کے اہل ہونگے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes