وطن کی بنیادوں میں لاکھوں افراد کا خون شامل ہے ہمیں قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے تعمیر ملت کے لیے قمر بستہ رہنا ہے ڈی سی او وہاڑی

Published on August 3, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 529)      No Comments

VH
وھاڑی ( یواین پی) ڈسڑ کٹ کوارڈنیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ آزادی کی نعمت کی قدر کرنا چائیے اس وطن کی بنیادوں میں لاکھوں افراد کا خون شامل ہے ہمیں قربانیوں کو یاد رکھتے ہوئے تعمیر ملت کے لیے قمر بستہ رہنا ہے یہ بات انہوں نے جشن آزادی کے سلسلہ میں محکمہ زراعت کے زیر اہتمام ریڈک میں آزادی سیمینا ر سے خطاب کرتے ہوئے کہی سیمینار میں ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم ، اسٹنٹ کمشنر سید آصف حسین شاہ ، ای ڈی او زراعت چوہدری مشتاق علی ، صدر مرکزی انجمن تاجران ارشاد حسین بھٹی ڈی او زراعت محمد زبیر ،ڈی او سائل فرٹیلیٹی عطاالرحمن ،کاٹن ریسرچ اسٹیشن کے ڈاکٹر محمد سرور چوہدری، سماجی رہنما نوشین ملک اور عظمی سلیم ،پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج رانامحمد یعقوب ،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے عبدالجبار کے علاوہ محکمہ زراعت کے دیگر افسران و ملازمین اور کاشت کاروں نے شرکت کی ۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹر کٹ کوارڈنیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا کہ جشن آزادی کی تقریبات کے انعقاد کا مقصد تحریک پاکستان کے جذبہ کو اجاگر کر نا ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں نفرتوں کو فروغ دینے کی بجائے رواداری ،اتحاد ویگانگت بھائی چارے کو فروغ دینا ہے۔ تقر یب سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے مسز شمیلہ اسلم نے کہا کہ پاکستانی ایک محنتی اور جفا کش قوام ہے ہمارے لیے نا ممکن کا لفظ بے معنی ہے ۔قیام پاکستان سے آج تک کا سفر ہماری محنت اور لگن کا ثبوت ہے ہم کانٹے سے ایٹم بم تک کا سفر طے کر چکے ہیں ۔ہمارے نوجوان حقیقی معنوں میں ستاروں پر کمند ڈالنے کے ہنر سے آشنا ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت افکار قائداعظم پر عمل کرتے ہوئے ملک وقوام کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں سیمینار میں پرنسپل گورنمنٹ پوسٹ گرایجویٹ کالج رانا محمد یعقوب ،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول کے ایس ایس ٹی عبدالجبار اور صدر مرکزی انجمن تاجران وہاڑی اشارد حسین بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے تحریک پاکستان اور قیام پاکستان کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی بعدازاں ریڈک سے ایک ریلی کی قیادت ڈی سی او علی اکبر بھٹی اور ایم پی اے شمیلہ اسلم نے کی ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog