پاک بحریہ کے سربراہ کی مراکش کی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات

Published on December 22, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

رباط: (یواین پی) پاک بحریہ کے سربراہ کی مراکش کی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، دو طرفہ بحری تعاون اور میری ٹائم سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے مراکش کا سرکاری دورہ کیا، پاک بحریہ کے سربراہ نے مراکش کی بحریہ کے سر براہ سے ملاقات کی ،دوران ملاقات دو طرفہ بحری تعاون اور میری ٹائم سکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دوران ملاقات مراکش نیول چیف نے علاقائی بحری امن و استحکام کے قیام میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مراکش چیف کو آئندہ برس پاکستان میں بحری مشق میں شرکت کی دعوت دی گئی، نیول چیف نے مراکش نیوی کی مختلف تنصیبات کا دورہ بھی کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes