حکومت کاصوبہ بھرکے سکولوں میں داخلوں کی رفتارتیزکرنے کی ہدایت

Published on April 30, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 348)      No Comments

بوریوالہ(یو این پی)حکومت کاصوبہ بھرکے سکولوں میں داخلوں کی رفتارتیزکرنے کی ہدایت۔یو ا ین پی کے مطابق حکومت پنجاب نے بوریوالہ سمیت صوبہ بھرکے سرکاری سکولوں میں سست روی سے داخلوں پرسخت برہمی کااظہارکرتے ہوئے ضلعی حکومتوں اورمحکمہ تعلیم حکام کوہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اضلاع کے سکولوں میں بچوں کے داخلوں کی رفتارتیزکرتے ہوئے سوفیصدیقینی بنائیں اورتعلیم بارے آگاہی مہم مزیدتیزکریں تاکہ کوئی بھی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہ سکے داخلہ مہم تیزنہ کرنے پرسخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی حکومتی احکامات پرعملدرآمدکرتے ہوئے ضلعی حکومت اورمحکمہ تعلیم حکام نے ضلع بھرکے سکول سربراہان کوآگاہ کردیاہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题