فاروق آباد،تین دن سے سوئی گیس کی فراہمی معطل چولہے ٹھنڈے شدت بھوک سے شہری بلبلا اُٹھے

Published on December 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی)فاروق آباد کے محلہ ماتا رانی میں تین دن سے سوئی گیس کی فراہمی معطل چولہے ٹھنڈے شدت بھوک سے شہری بلبلا اُٹھے جھولیاں اُٹھا کر خواتین کی محکمہ سوئی گیس کو بددعائیں وزیر اعظم شہباز شریف سے فراہمی گیس کا مطالبہ شہریوں کے مطابق محلہ ماتا رانی میں تین روز سے مکمل طور پر سوئی گیس بند کر دی گئی ہے سارا سارا دن گیس غائب رہنے سے خواتین کو کھانا پکانے میں شدید مشکلات درپیش ہیں سوئی گیس کا شدت سے انتظار کرتے بچے بوڑھے نوجوان سبھی پریشان ہیں گیس معطلی کے متعلق محکمے کو بار بار شکایات کیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور نہ ہی گیس بحال کرنے کے لئے کوئی عملی اقدامات کئے گئے ہر ماہ اہلِ محلہ محکمہ سوئی گیس کو لاکھوں روپے بل ادا کرنے کے باوجود بھی گیس کی سہولت سے محروم ہیں موجودہ حکومت نے غریب لوگوں کو شیخوپورہ گیس دفتر کی نا اہل انتظامیہ کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes