گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

Published on December 27, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 115)      No Comments

جاتی امراء(یواین پی) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی، پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماءرانا نثار راٹھ میڈیا سے گفتگو میں کررہے تھے انہوں نے کہا کہ درخواست مقامی وکیل شبیر اسماعیل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی، جس میں درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنر پنجاب بغیر کسی وجہ کے اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، اس کے علاوہ گورنر جاری اجلاس میں بھی اعتماد کے ووٹ کا تقاضا نہیں کرسکتے جب کہ اعتماد کے ووٹ کے لئے 4 سے 7 روز درکار ہوتے ہیں،آئینی درخواست میں کہا گیا ہے کہ ان کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر صدر پاکستان اور وزیراعظم گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کے لیے خط لکھا گیا لیکن صدر پاکستان اور وزیراعظم نے خط کا جواب نہیں دیا اور گورنر پنجاب کے خلاف کوئی ایکشن بھی نہیں لیا گیا، اس لیے عدالت سے استدعا کی جاتی ہے کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم کو فوری طور پر گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کی جائیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog