فاروق آباد، سردی کی شدید لہر لنڈابازاروں میں عوام کا رش

Published on December 28, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 114)      No Comments

فاروق آباد (یو این پی) فاروق آباد میں سردی کی شدید لہر لنڈابازاروں میں عوام کا رش لگ گیا کسی نے خریدی جرسی اور سوئیٹر تو کوئی گرم جیکٹ کے بھاؤ تاؤ میں مصروف رہا لنڈا بازار میں گرم کپڑوں کی خریداری کے لئے آئے شہریوں کا کہنا تھا گزشتہ سال کی نسبت اس سال لنڈا بازاروں میں گرم کپڑے جرابیں، ٹوپی، مفلر اور شوز مہنگے داموں فروخت کئے جارہے ہیں لیکن خون جما دینے والی سردی میں لنڈا بازار کی اشیاء کسی نعمت سے کم نہیں۔ لنڈا بازاروں میں عام مارکیٹ کی نسبت مضبوط اور اچھے کپڑے مل جاتے ہیں جو تن ڈھاپنے کے ساتھ ساتھ سردی سے بھی محفوظ رکھتے ہیں تاہم موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے جنوری 2023 کے آغاز میں 52سالہ سردی کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔سائبرین ہوائیں تیزی سے پاکستان میں داخل ہو رہی ہیں جو کہ سردی کی شدت میں مزید اضافے کا باعث بن سکتیں ہیں شہری شدید ٹھنڈ سے بچنے کے لئے گرم کپڑے ٹوپی اور مفلر استعمال کریں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes