ملک بھر میں حضرت امام موسی کاظم کایوم شہادت آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا

Published on May 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 864)      No Comments
3
جہلم ۔۔۔ آزاد کمشیر،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر میں حضرت امام موسی ٰ کاظم کا 1252واں یوم شہادت آج( اتوار) 25 مئی کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر ،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر کے تمام شہروں اوربعض بڑے دیہات کی امام بارگاہوں میں بھی امام ہفتم کی شہادت کی مناسبت سے مجالس عزا کا اہتمام کیا جائے گاجن میں علماء و ذاکرین امام موسی ٰ کاظم کی شہادت کے واقعات بیان کریں گے ،اختتام مجالس پر بعض مقامات پر تابوت برآمد کئے جائیں گے اور ماتم داری ہو گی ۔ جہلم شہر سمیت ضلع کے دیگر شہروں میں بھی مجالس عزا منعقد ہونگی اورجہلم شہر کی مرکزی امامبارگاہ امامیہ سول لائن میں اختتام مجلس پر شبیہ تابوت برآمد ہو گا اور ماتم کیا جائے گا۔
Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes