عمران خان کی ذہنی حالت قابلِ رحم ہے، سعد رفیق

Published on November 7, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 473)      No Comments

444
لاہور(یو این پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عمران خان کی ذہنی حالت قابلِ رحم ہے، انہیں علاج اور آرام کی ضرورت ہے۔ تحریکِ انصاف کے چیئر مین کی پریس کانفرنس پر تبصرہ کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ الیکشن میں شکست کے بعد دھاندلی کا شور مچانا عمران خان کی عادت بن چکی ہے۔ انہوں نے یاد دلایا کہ سپریم کورٹ کے جوڈیشل کمیشن سمیت ہر عدالت، عمران خان کے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر چکی ہے۔ لاہور کے حلقہ 125 کے ووٹرز نے کینٹ بورڈز کے الیکشن میں شیر کو ووٹ دے کر مئی 2013 کے مینڈیٹ کی توثیق کر دی۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ڈھائی سال بعد کسی بھی حلقے میں ووٹرز کی تعداد پہلے جیسی نہیں رہتی۔ کسی کو شک ہے تو عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے جیتے ہوئے حلقوں کا انتخابی ریکارڈ اُٹھا کر دیکھ لیا جائے۔ –

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes