نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے فرقان بلال

Published on December 31, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 75)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ڈی پی او کیپٹن ریٹائرڈ محمد فرقان بلال کی سال نو کی آمد اور نیو ائیر نائٹ پر امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے ضلع بھر کے افسران کے ساتھ مینٹگ کئی۔مینٹگ میں ضلع بھر کے افسران کی شرکت خصوصی ہدایات جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں آتش گیر مادہ بنانے، خریدو فروخت اور استعمال میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔نیو ائیر نائٹ پر ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ اور ہلڑ بازی کرنے والوں کو سلاخوں کے پیچھے ڈالا جائے۔ زہریلی شراب کی تیاری، خریدوفروخت اور استعمال کرنے والوں کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائی جائے۔ ضلع بھر میں نشہ آور اشیاء استعمال اور خریدوفروخت کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے۔ نیو ائیر نائٹ پر موٹر سائیکل، گاڑیوں، چنگ چی رکشوں کے سلنسر نکالنے اور ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والے شہری اور ورکشاپ مالکان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔تمام پولیس افسران کو نیو ائیر نائٹ سے قبل شہریوں میں آگاہی مہم چلانے کی ہدایت۔سڑکیں بلاک کرنیوالے، ہلڑ بازی کرنے اور فیملیز کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کو گرفتار کیا جائے گا۔شہری کسی منفی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں اور قانون شکن عناصر کے خلاف پنجاب پولیس کو15پراطلاع دیں۔ٹریفک پولیس شہر کی مین شاہراہوں پر نیو ائیر نائٹ کے موقع پر ٹریفک کی روانی کے لیے خصوصی پلان تشکیل دے۔اہم شاہراہوں پر ٹریفک اور رش کو کنٹرول کرنے کیلئے اضافی نفری تعینات کی جائے

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog