یکم جنوری؛ پاکستانی فوجی شہید، متعدد سیاستدانوں، ادیبوں،سماجی شخصیات اور فنکاروں کا یوم پیدائش

Published on January 1, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 48)      No Comments

سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کی79ویں سالگرہ ”آج“یکم جنوری 2023ء کو منائی جائے گی
اسلا م آ با د(یواین پی)یکم جنوری پاکستانی فوجی شہید،،متعدد سیاستدانوں، ادیبوں،سماجی شخصیات اور فنکاروں کا یوم پیدائش ہے۔ نشان حیدر اعزاز حاصل کرنے والے پاک فوج کے شیر دل جوان کیپٹن کرنل شیر خان شہید کا 53واں یوم پیدائش یکم جنوری 2023ء کو منایا جائے گا۔سابق وزیر اعظم پاکستان میر ظفر اللہ خان جمالی کی79ویں سالگرہ یکم جنوری 2023ء کو منائی جائے گی۔میر ظفر اللہ خان جمالی یکم جنوری1944ء کوبلوچستان کے علاقہ روجھان جمالی میں پیدا ہوئے وہ پاکستان کے تاریخ کے واحد وزیر اعظم ہیں جن کا تعلق بلوچستان سے ہے۔ میر ظفر اللہ خان جمالی پرویز مشرف کے دور صدارت میں 21نومبر2002ء سے لے کر26جون2004ء تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے ہیں۔سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید غوث علی شاہ کی 89ویں سالگرہ یکم جنوری 2023ء کو منائی جائے گی۔پاکستان کے سابق صدر فضل الٰہی چوہدری کا119واں یوم پیدائش یکم جنوری 2023ء کو منایا جائے گا وہ14اگست 1973ء سے16ستمبر1978ء تک پاکستان کے صدر رہے۔اردو کے نامور مزاح نگار اور شاعر سید ضمیر جعفری کا107واں یوم پیدائش یکم جنوری2023ء کو منایا جائے گاحکومت نے ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کاکردگی سے بھی نوازا۔صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستان نژاد کنیڈین اردو شاعر دس سے زائد کتب کے مصنف اشفاق حسین زیدی کا 72واں یوم پیدائش یکم جنوری 2023ء کو منایا جائے گا۔پاکستانی فلموں کے معروف مزاحیہ اداکار رنگیلا (سعید خان)کا85واں یوم پیدائش یکم جنوری2023ء کو منایا جائے گاوہ پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین تھے۔معروف صحافی اور کالم نگار جاوید چوہدری کی55ویں سالگرہ یکم جنوری 2023ء کو منائی جائے گی۔سماجی خدمات سے عالمی سطح پر نام روشن کرنے والے عبدالستار ایدھی کا 95واں یوم پیدائش بھی یکم جنوری2022ء کو منایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes