یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، تیل، گھی سمیت کئی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

Published on January 2, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 124)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)حکومت نے عوام کو نئے سال پر مزید مہنگائی کا تحفہ دیتے ہوئے یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا، چینی، گھی سمیت کئی اشیاءکی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر نئے سال کے آغاز پر عوام کے لیے نئی مہنگائی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا کیوں کہ آج سے ہی یوٹیلیٹی اسٹور پر آٹا، چینی، تیل، گھی سمیت دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے ماہانہ خریداری کی حد میں بھی کمی کر دی گئی۔بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں آج سے یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلو آٹے کے تھیلا 496 روپے مہنگا ہوچکا ہے جس کے بعد آج سے عوام کو 20 کلو آٹے کا تھیلہ 800 روپے کی بجائے 1296 میں دستیاب ہوگا، وزیراعظم پیکیج کے تحت چینی کی قیمت میں بھی 19 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا ہے جس کے باعث آج سے چینی 70 روپے کی بجائے 89 روپے کلو میں ملے گی، اسی طرح گھی کی فی کلو قیمت 75 بڑھاتے ہوئے 375 روپے کلو کردی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ حکومت کی جانب سے عام شہریوں کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز سے ماہانہ خریداری کی حد میں بھی کمی کردی گئی ہے اور اب کوئی بھی شخص ماہانہ آٹا 40 کلو کی بجائے صرف 20 کلو ہی خرید سکے گا، اس کے علاوہ چینی بھی 5 کی بجائے 3 کلو ہی ملے گی تاہم بی آئی ایس پی پروگرام کے مستحق لوگ قیمتوں میں اضافے اور خریداری کی حد میں کمی سے مستثنیٰ ہیں۔اس حوالے سے ترجمان یوٹیلیٹی اسٹورز نےا کہا ہے کہ قیمتوں میں اضافے اور خریداری کی حد میں کمی کا اطلاق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ مستحقین پر نہیں ہوگا اور بی آئی ایس پی کے مستحق افراد اب بھی چینی 70 روپے، گھی 300 روپے فی کلو کی قیمت پر ہی خرید سکیں گے، ان لوگوں کو آٹے کا 20 کلو کو تھیلا بھی 648 روپے میں ہی ملے گا جب کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ مستحقین کو اب بھی ماہانہ 40 کلو آٹا اور 5 کلو چینی خریدنے کی اجازت ہوگی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes