امریکا ایران کشیدگی، بھارت کی چاہ بہار بندرگاہ کا منصوبہ بھی زد میں

Published on May 12, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

لاہور(یو این پی)بھارت کا چاہ بہار بندرگاہ کا منصوبہ امریکی پابندیوں کی زد میں آنے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہےکہ امریکی پابندیوں سے ایران میں چاہ بہار منصوبہ رک سکتاہے۔بھارت کا وسطی ایشیا کی تجارتی منڈیوں تک رسائی کا خواب اب حقیقت میں بدلتا نظر نہیں آ رہا۔ امریکا اور ایران میں کشیدگی کی زد میں بھارت کی چاہ بہار بندرگاہ کا منصوبہ بھی آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی پابندیوں کے باعث ایران میں چاہ بہارمنصوبہ رک سکتا ہے۔ نئی دہلی نے پاکستان کو بائی پاس کرتے ہوئے اسٹریٹیجک طور پر انتہائی اہم اس بندرگاہ پر پانچ سو ملین ڈالر خرچ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ صورتحال پر بھارت زیادہ پریشان نہیں، لیکن دلی منصوبے پر امریکی پابندیاں واضح ہونے کا انتظار کرے گا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ دنوں ایران سے دو ہزار پندرہ میں کئے گئے جوہری معاہدے سے نکلنے کا اعلان کیا ہے۔ جس کے بعد ایران پھرسے پابندیوں کی زد میں آجائےگا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog