عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں فوری الیکشن کروائے جائیں، رانا نثار راٹھ

Published on January 3, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 53)      No Comments

سندر شریف(یواین پی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء رانا نثار راٹھ نے کہا کہ عوام مہنگائی کے ہاتھوں تنگ ہیں فوری الیکشن کروائے جائیں، عام آدمی کو مہنگائی نے شدید متاثر کیا ہے حکمرانوں نے عوام کے مسائل میں کمی کے بجائے اضافہ کیا ہے تحریک انصاف نے اپنے دور حکومت میں غریب عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا آج صرف امپورٹڈ حکومت کے سیاہ دور حکومت میں،23 کروڑ عوام کی بجائے بڑے بڑے ڈاکوں چوروں اورلٹیروں کو ریلیف مل رہا ہے،وہ ان خیالات کا اظہارمیڈیا سے کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ،وفاقی حکومت اور الیکشن کمیشن نے الیکشن نہ کرواکراسلام آبادہائی کورٹ کی توہین کی ہے،وفاقی حکومت عوام کی عدالت میں جانے سے خائف ہے،الیکشن کمیشن نے اگرانتخابات نہیں کروانے توتنخواہیں کس چیزکی لے رہے ہیں،وفاقی حکومت کو عوام پرمسلط ہونے پر شرم وحیا کرنی چاہیے، پی ٹی آئی حکومت میں نے غریب عوام کو بھرپور ریلیف فراہم کیا آج صرف امپورٹڈ حکومت کے سیاہ دور حکومت میں،23 کروڑ عوام کی بجائے بڑے بڑے ڈاکوں چوروں اورلٹیروں کو ریلیف مل رہا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes