پولیو مہم کامیاب بنانے کیلئے بھر پور جذبے کی ضرورت ہے۔کمشنر

Published on February 23, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 373)      No Comments

\"66\"
ملتان ۔۔۔ کمشنر ملتان ڈویژن شیر عالم محسود نے کہاہے کہ پولیو مہم قومی فریضہ ہے ، اسے کامیاب بنانے کیلئے بھر پور جذبے کی ضرورت ہے تاکہ وطن عزیز سے اس مہلک بیماری کا خاتمہ کیا جاسکے ۔یہ بات انہوں نے کل 24فروری سے شروع ہونیوالی تین روزہ پولیو مہم کے چلڈرن ہسپتال میں افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پرڈی سی او زاہد سلیم گوندل ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افتخار قریشی ، ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالسلام ، ڈپٹی ایم ایس چلدڑن ہسپتال ڈاکٹر عبدالشکور ، ڈاکٹر عابد حسین ، ڈاکٹر نبیل ، ڈاکٹر باسط اور ڈاکٹر امجد راؤ بھی موجود تھے ۔کمشنر نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ ملتان ڈویثرن پولیو فری ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ صحت کے حکام اسی جذبہ کے تحت پولیو کیخلاف مہم جاری رکھیں، انشاء اللہ بہت جلد پورا ملک پولیو فری ہوجائے گا ۔ ڈی سی او زاہد سلیم گوندل نے اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویثرن کوبتایا کہ ضلع ملتان گزشتہ چار سال سے پولیو فری ہے اور ملتان کے سیوریج سے ہر ماہ لیئے جانیوالے سیمپل کے رزلٹ اب نیگٹیو ہوگئے ہیں ۔بعدازاں چلڈرن کمپلیکس ہسپتال میں پولیو کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس میں لیڈی ہیلتھ وزیٹر اور لیڈی ہیلتھ ورکرز کی بڑی تعداد نے حصہ لیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog