ایجبسٹن برمنگھم سٹیڈیم ،پاکستان نے مختلف ٹیموں کے خلاف 11ون ڈے میچز کھی ، 4 میں فتح یاب رہا

Published on June 4, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 2,656)      No Comments

لاہور۔3 جون (یو این پی )پاکستان اور بھارت کے مابین آج اتوار کو چیمپئنز ٹرافی کا میچ ایجبسٹن برمنگھم سٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جو کہ پاکستان ٹیم کے لئے خوش قسمت نہیں رہا ۔ایجبسٹن برمنگھم کے گراؤنڈ میں جیت کے حوالے سے پاکستان کا ریکارڈ بہتر نہیں ہے لیکن بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچز میں پلڑا برابر رہا ۔پاکستان نے ایجبسٹن میں مجموعی طور پر مختلف ٹیموں کے خلاف 11ون ڈے میچز کھیلے ہیں جس میں سے 4جیتے اور 7میں شکست کھائی ۔بھارت کے خلاف پاکستان نے اس گراؤنڈ پر دو میچز کھیلے ایک جیتا اور ایک ہارا ،انگلینڈ کے خلاف پانچ میچز میں سے دو میں کامیابی حاصل کی اور تین میں ناکامی ہوئی ۔نیوزی لینڈ ،ساؤتھ افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والے ایک ایک میچ میں پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ کینیا کے خلاف ہونے والا واحد میچ پاکستا ن کی ٹیم نے جیتا ۔اس گراؤنڈ میں عمران خان ،ماجد خان ،مصباح الحق اور وسیم اکرم کی کپتانی میں پاکستان کی ٹیم کوئی میچ نہیں جیت سکی ،عمران خان اور مصباح الحق کی کپتانی میں ہونے والے دو دو اور ماجد خان اور وسیم اکرم کی کپتانی میں ہونے والے ایک ایک میچ میں پاکستانی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔سرفراز احمد پہلی دفعہ اس گراؤنڈ پر پاکستان ٹیم کی کپتانی کریں گے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

تازہ ترین
Free WordPress Theme