لیا قت بلوچ کی پتوکی آمداور میڈیا سے گفتگو

Published on January 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 81)      No Comments

پتوکی (یواین پی)جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیا قت بلوچ کی پتوکی آمداور میڈیا سے گفتگو کی۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت انتخابات کی دہلیز پر کھڑا ہے، آئین سے بالا کوئی اقدام قبول نہیں عام انتخابات پاکستان کے آئین کے مطابق ہونے چاہیے۔ملک کی سیاسی جماعتوں میں آئین کے مطابق کوئی اقدام نظر نہیں آتا، اسٹیبلشمنٹ ہر موڑپر ایک نیا کھیل کھیل رہی ہے 75سال میں جتنے تجربے کئے ناکام رہے اب عام انتخابات کو دھاندلی زدہ نہیں ہونا چاہیے، سیاسی قائدین اپنی ہٹ دھرمیاں چھوڑ کر ٹیبل ٹاک کریں،ملک کی معاشیات تباہی کے دھانے پر ہے زارمبادلہ اور معاشی صورتحال نازک ہے عام آدمی پس چکا ہے غریب کے لیے زندگی گزارنا مشکل تر ہو چکا ہے۔ اور مزید کہا کہ ملک میں لوگو ں کو انصاف کا حصو ل حاصل نہیں لو گ انصاف سے مایوس ہیں۔چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ جائزہ لیں اور عوام کو انصاف کا حصو ل آسان بنایا جائے۔تمام سیاسی جماعتیں اقتدار میں ہیں جماعت اسلامی ہی ملک کو بحانوں سے نجات دلا سکتی ہے۔عوام کی تذلیل کی جارہی ہے۔ایک آٹے کا تھیلا حاصل کرنے کے لیے لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھوں رہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog