پنڈی گھیب مٹھیال روڈ پر المناک حادثہ،نو افراد موقع پر جاں بحق

Published on August 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

llll
پنڈی گھییب(یواین پی): پنڈی گھیب مٹھیال روڈ پر آئل ٹینکر اور ہائی ایس میں
تصادم کے نتیجے میں نو افراد جاں بحق جبکہ تین کی حالت انتہائی تشویشناک
تفصیلات کے مطابق پنڈی گھیب مٹھیال روڈ پر آئل ٹینکر جس کا نمبر1003 ٹی ایل ایکس کے کمسن ڈرائیور کی غلطی کے باعث بریڈ فورڈ ویگن 2405 آرآئی آرکے نو مسافر موقع پر جاں بحق ہو گئے ۔عینی شاہدین کے مطابق آئل ٹینکر میں سوار اٹھارہ سالہ نوجوان نے اپنی ناتجربہ کاری کے باعث روڈ کے ایک جانب سواریاں اتارنے کے لیے کھڑی ویگن کو ٹکر مار کر کُچل ڈالا جسکے نتیجے میں ویگن میں سوار چار مرد،چار عورتیں اور ایک بچی موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ تین افراد موت و حیات کی کشمکش سے دوچار ہیں۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر پنڈی گھیب و جنڈ کے علاوہ انتظامیہ اور مقامی صحافی موقع پر پہنچ گئے ۔حادثے کے فورا بعد چار افراد کی لاشیں تحصیل ہسپتال جنڈ جبکہ دو افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو پنڈی گھیب ہسپتال میں پہنچا دی گئیں اور تین افراد کے لواحقین نے موقع پر پہنچ کر ڈیڈ باڈیز وصول کر کے اپنے گاؤں پہنچائیں۔جس پر علاقے میں کہرام مچ گیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes