نوازشریف اور مریم صفدر کا بیانیہ عوام نے مسترد کردیا ہے؛ عثمان ڈار

Published on September 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 174)      No Comments

سیالکوٹ(یو این پی) معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان امور نوجواناں عثمان ڈاراورصوبائی وزیراسپیشل ایجوکیشن پنجاب چودھری محمد اخلاق نے کہا ہے کہ نوازشریف اور مریم صفدر کا بیانیہ عوام نے مسترد کردیا ہے، آئندہ ہونے والے تمام الیکشن میں ن لیگ کے بیشتر اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ان کو چھوڑ جائیں گے۔ سیالکوٹ میں شہباز شریف کا جلسہ مریم نواز پر دباؤ بڑھانا ہے اور شہباز شریف نے پارٹی میں اپنی حمایت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کی ہے،خواجہ آصف نے گھر کے صحن میں ورکرز کنونشن رکھ کر یہ ثابت کیا ہے کہ عوام میں مقبول نہیں رہے ان کو امام صاحب یا جناح اسٹیڈیم میں جلسہ کرنا چاہئے تھا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جناح ہاؤس میں منعقدہ نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چیئرمین زکوۃ عشر کمیٹی ضلع سیالکوٹ خواجہ عارف، سیکرٹری اطلاعات میاں اعجاز اور چودھری سلطان بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی وزیر اعظم پاکستان امور نوجواناں عثمان ڈارنے کہاکہ سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کا ووٹ بینک بڑھا ہے،2016کے کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پی ٹی آئی 1سیٹ جیتی تھی اور اب 2جیتی۔ کینٹ بورڈ الیکشن کونسلر لیول کا ہے اس کا قومی اسمبلی کے انتخاب سے کوئی تعلق نہیں،خواجہ آصف کا میرا الیکشن وارڈ کا نہیں پورے شہر کا ہے۔انہوں نے کہاکہ سیالکوٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا سیوریج اور پینے کے صاف پانی، سالٹ ویسٹ کا میگا پراجیکٹ پر تعمیراتی کام جاری ہے اس سلسلہ میں شہریوں کی مشکلات کا ادراک ہے تاہم اس منصوبے کی تکمیل سے سیوریج کے مسائل حل ہونگے۔اس کے علاوہ 22ارب 50 کروڑ کے 61 منصوبے جاری ہیں جبکہ سالانہ ترقی پروگرام میں امسال 101 نئی اسکیمیں اے ڈی پی شامل کی گئیں ہیں جن پر 29 ارب خرچ ہونگے۔16 ارب روپے کی ٹیکنیکل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔ جبکہ مجموعی طور پر80 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے جون 2023 سے قبل مکمل کرینگے۔شہابپورہ فلائی اوور دسمبر کے آخر تک مکمل ہوجائے گا۔ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کا دورہ سیالکوٹ اہمیت کا حامل تھا۔ وزیر اعلیٰ نے زیر التواء منصوبوں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے اورنااہلی پر سرکاری افسران کو معطل کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب گذشتہ حکومت نے لگایا۔ 3 سالوں میں 5 سو ارب کی ریکوریاں کی گی۔نیب آزاد ماحول میں کام کررہی ہیں۔ میراخواجہ آصف اور دیگر نیب زدہ سیاستدانوں کو مشورہ ہے کہ وہ کیسسز کا دفاع کریں۔ضمانتیں کروا کر بے گناہی کا ڈھونگ نہ رچائیں۔اپوزیشن نے منی لانڈری کے ذریعے کرپشن کی۔ آمدن سے زائد اثاثے کیسے بنائے۔پبلک آفس ہولڈرز کی آمدن میں بے تحاشہ اضافہ کرپشن کہلاتی ہے۔عدالتیں قابل احترام ہیں ہم عدلیہ احترام کرتے ہیں لیکن ن لیگ نے کب عدلیہ کا احترام کیا۔ اعلی عدلیہ پر حملہ آور ہوئے۔پانامہ لیگ میں سعد رفیق اپنے آپ کو لوہے کے چنے کہتے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ کورونا کے دوران30 کروڑ سے زائد دنیابھر بیروزگاری کا شکار ہوئے اورمجموعی طور 40 فیصد مہنگائی میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کی زرعی اصلاحات کی بدولت کسان آج خوشحال ہے,انڈسٹریز چل رہی ہے۔انڈسٹری جتنا بوم آیا ماضی میں کبھی نہیں آیا۔اگر اپوزیشن کو چینی اور آٹے کی فکر ہوتی تو ان کے دور میں زراعت کی گروتھ پوائنٹ 69 نہ ہوتی۔اگر پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور میں مہنگی بجلی کے منصوبے لگائے تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے۔حکومت کے پاس جتنا مارجن ہے وہ سبسڈی کی شکل میں فراہم کررہی ہیں۔کمزور افراد کیلئے ٹارگٹ سبسڈی کا آغا کرینگے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme