زراعت پرمبنی صنعتوں کا ملکی ترقی میں انتہائی اہم کردار ہے ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

Published on January 9, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 45)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ زراعت پرمبنی صنعتوں کا ملکی ترقی میں انتہائی اہم کردار ہے زراعت پر مبنی صنعتوں کے فروغ کے لئے کاشتکاروں کا تعاون اور ان کی مشکلات اور مسائل کا حل بنیادی اہمیت رکھتا ہے جس کے لئے صنعتی یونٹوں کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سرکاری محکمے تواتر سے اقدامات کریں کاشتکاروں کی سہولت ،آسانی اور ترقی زرعی سیکٹر کی ترقی کے لئے ضروری ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گنے کے کاشتکاروں شوگر ملز کی جانب سے بر وقت ادائیگیوں کو یقینی بنانے سلسلہ میں کئے گئے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو ظہر لیاقت بیگ ،اسسٹنٹ کمشنر آمنہ احسان ، جی ایم بابا فرید شوگر ملز جاوید اقبال کاہلوں ،جنرل مینجر عبد اللہ شوگر ملز اور کاشتکاروں کے نمائندہ ،صدر کسان بورڈ اوکاڑہ میاں خالد پرویز سمیت متعلقہ افسران نے شر کت کی ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے شوگر ملز انتظامیہ ہدایت کی کہ گنے کے کاشتکاروں کو فوری ادائیگیوں کے لئے اقدامات کئے جائیں اس سلسلہ میں تاخیری حربے کسی صورت قابل قبول نہیں ہیں کاشتکاروں کی گنے کی کٹوتی ،وے برج سے متعلقہ شکایات اور گنے کی قیمت کی ادائیگیوں کی تاخیر کے معاملات کو فوری حل کرنے کے لئے انتظامی افسران اقدامات کریں کاشتکاروں کی سہولت اور آسانی ہمارا مطمع نظر ہے کاشتکاروں کے جائز مطالبات فوری پورے کئے جائیں گے اور کسی صورت میں ان کا استحصال نہیں ہونے دیا جائے گا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes