شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی

Published on January 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

ریاض(یو این پی)سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کا جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔ سعودی ولی عہد نے ایس ایف ڈی کو اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹ کی رقم بھی بڑھانے پر غور کی ہدایت کی ہے۔ میڈیا کا بتانا ہے کہ دسمبر 2022 میں اسٹیٹ بینک میں ڈپازٹ کی رقم 5 ارب ڈالر کردی گئی تھی۔رپورٹس کے مطابق سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حالیہ روابط کے تناظر میں یہ اعلان سامنے آیا ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes