فاروق آباد،شہری لاغر جانوروں کا گوشت کھانے پر مجبور

Published on January 10, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 108)      No Comments

فاروق آباد (یواین پی)فاروق آباد میں مضر صحت گوشت کی فروخت عروج پر فوڈ اتھارٹی شیخوپورہ منظر عام سے غائب شہری لاغر جانوروں کا گوشت کھانے پر مجبور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ازخود نوٹس لیں ورنہ سرکاری ہسپتال مریضوں سے بھر جائیں گے شہری سید عمران شاہ نے صحافیوں کو بتایا کہ فاروق آباد شہر اور گردونواح میں انتہائی ناقص گوشت کی فروخت کا سلسلہ ڈھرلے سے جاری ہے غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والے زیادہ تر قصاب محلہ صدیق آباد محلہ مسلم گنج چونگی نمبر 3گورونانک پورہ اور دیگر علاقوں میں براجمان ہیں جو جانوروں کے بجائے معصوم شہریوں کی جیبوں پر چھریاں چلا رہے ہیں جیسا کہ بڑا گوشت 8سو روپے کلو جبکہ چھوٹا گوشت 15سو روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جیسے کھانے سے اکثروبیشتر معدہ ودانتوں کے امراض لاحق ہو رہے ہیں ڈسٹرکٹ فوڈ اتھارٹی غفلت نہ برتے بلکہ مضر صحت گوشت فروخت کرنے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کرے تاکہ لوگوں کو حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق تازہ گوشت مہیا ہو سکے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy