فلمی صنعت سے بحران کے بادل چھٹنے لگے؛شان

Published on September 15, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 449)      No Comments

کراچی (یواین پی )کئی برس سے بحران میں مبتلا پاکستانی فلم انڈسٹری اب ٹی وی فنکاروں و ہدایتکاروں کی خصوصی توجہ کی بنا پر استحکام پانے میں کامیاب ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر لالی ووڈ کی جاری کردہ سالانہ باکس آفس رپورٹ کے مطابق 2013 سے رواں برس کے دوران اب تک ریلیز ہونیوالی صرف 18 پاکستانی فلموں نے 760 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے ۔ملکی فلموں کے بڑھتے ہوئے بزنس میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس میں سب سے بڑا اہم کردار جدید سینما گھروں کا ہے جس میں اب ملک گیر سطح پر اضافہ ہو رہا ہے ۔ پاکستانی فلموں کے سالانہ بزنس پر نظر ڈالی جائے تو 2013 کے دوران شان اور عائشہ خان کی فلم وار نے 23 کروڑ کا ریکارڈ ساز بزنس کرکے انڈسٹری میں جان ڈال دی ،اس برس میں ہوں شاہد آفریدی و دیگر فلموں نے مجموعی طورپر سالانہ 60 کروڑ روپے کا بزنس کیا ، 2014 میں نامعلوم افراد ، آپریشن 021 و دیگر فلموں کا سالانہ مجموعی بزنس 45 کروڑ رہا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme