دو روزہ دورے پروزیراعظم آج متحدہ عرب امارات جائیں گے

Published on January 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 89)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وزیراعظم شہباز شریف آج دو روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات جائیں گے۔وزیراعظم اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید سمیت دیگر رہنماؤں، تاجروں اور سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو آگے بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔یو اے ای میں پاکستانی افرادی قوت کیلئے مواقع پیدا کرنے پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes