جھنگ کے سیلاب متاثرین کیلئے سینکڑوں امدادی سامان کے ٹرک پہنچائے گئے ڈاکٹر نجمہ

Published on October 18, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 253)      No Comments

18
جھنگ(یواین پی) ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ ڈاکٹر نجمہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قیادت میں موجودہ حکومت جس لگن اور جذبہ سے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کا کام کررہی ہے اس عوامی خدمت کی مثال نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کہ سیلاب پنجاب کے چند اضلاع میں آیا مگر لوگوں کی تکلیف کی شدت ہر پاکستانی نے محسوس کی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلاب متاثرین کو امدادی سامان پہنچانے کے حوالہ سے ڈی سی او جھنگ راجہ خرم شہزاد عمر سے ان کے دفتر میں منعقدہ میٹنگ کے دوران کیا ۔انہوں نے بتایا کہ ضلع فیصل آباد کی عوام اور انتظامیہ کی طرف سے جھنگ کے سیلاب متاثرین کیلئے سینکڑوں امدادی سامان کے ٹرک پہنچائے گئے اور وہ چار سو خاندانوں کیلئے سامان سے بھرے دو ٹرک لیکر جھنگ پہنچی ہیں تاکہ سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقہ اٹھارہ ہزاری میں خود جا کر متاثرین میں تقسیم کریں۔انہوں نے سیلاب متاثرین کی امدادی کاروائیوں کے حوالہ سے ضلعی انتظامیہ کے کام اور مخیر حضرات کے کردار کی بھی تعریف کی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مسلم لیگی کارکن خواتین بھی موجود تھیں۔بعد ازاں محترمہ ڈاکٹر نجمہ سیلاب متاثرین امدادی سامان تقسیم کرنے کیلئے اٹھارہ ہزاری روانہ ہوئیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes