فیصل آباد، لیچی کا زیر کاشت رقبہ497 ہیکٹرز،سالانہ پیداوار 3196 ٹن تک پہنچ گئی

Published on January 12, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 49)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)پنجاب میں لیچی کا زیر کاشت رقبہ497ہیکٹرز سے بھی تجاوز کرگیا،سالانہ پیداوار 3196 ٹن تک پہنچ گئی ہے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے بتایاکہ لیچی ایک لذیز پھل ہے جس کا پودا گھنا، زمین کی طرف جھکا ہوا اور گہرا سبز ہوتاہے۔انہوں نے بتایاکہ لیچی کے پودے کی اونچائی عام طور پر 5 سے7 میٹر تک ہوتی ہے لیکن بعض موزوں علاقوں میں یہ اونچائی 13 میٹر تک بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ لیچی کاپودا ایسی زمین جو گہری، میرا اور نمی قائم رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہو میں خوب افزائش پاتاہے۔ انہوں نے کہاکہ سردیوں کے موسم میں بارش لیچی کیلئے انتہائی مفیدہے تاہم دیگر ایام میں درجہ حرارت 4سے5 ڈگری ہوناضروری ہے کیونکہ زیادہ درجہ حرارت پر اس کی بڑھوتری رک سکتی ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题