وزیراعظم نواز شریف کے دورہ بھارت سے مسائل کے حل میں مدد ملے گی ہائی کمشنر عبدالباسط

Published on May 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 172)      No Comments

2
اسلام آباد ۔۔۔بھارت میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دورہ بھارت سے تعلقات میں بہتری کے علاوہ دیرینہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی اور خطہ کی ترقی اور امن کیلئے وزیراعظم کے وژن سے دونوں اطراف اختلافات میں کمی آئے گی۔ اتوار کو پاکستان ٹیلی وژن سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالباسط نے کہا کہ تمام معاملات یا ایشوز بات چیت کے ذریعے حل کئے جانے چاہئیں۔وزیراعظم کے دورہ بھارت سے اس خطہ کے عوام کیلئے خوشحالی آئے گی۔ دریں اثناء مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بھارت کے نومنتخب وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے وزیراعظم محمد نواز شریف کے فیصلہ کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ اس دورہ سے دونوں ممالک کے اختلافات میں کمی آئے گی۔ تعلقات میں بہتری، عوامی سطح پر روابط اور باہمی تجارت میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے جام مدد علی نے بھی بھارت کا دورہ کرنے کیلئے وزیراعظم کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے عہدیدار چوہدری اشرف گجر نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ بھارت کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور خطہ میں امن آئے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme