پیپلزپارٹی ہی ملک کومسائل سے نکال سکتی ہے،صدرجنوبی پنجاب پاکستان پیپلزپارٹی مخدوم سیداحمدمحمود

Published on May 1, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 351)      No Comments

5
رحیم یارخان(یو این پی)پیپلزپارٹی ہی ملک کومسائل سے نکال سکتی ہے۔آئندہ الیکشن میں جنوبی پنجاب سے حیران کن نتائج دیں گے۔انتظامی لحاظ سے نئے صوبے بنناضروری ہیں ورنہ مسائل میں اضافہ ہوتارہے گاان خیالات کااظہارصدرجنوبی پنجاب پاکستان پیپلزپارٹی مخدوم سیداحمدمحمودکے کوارڈینیٹرسردارحبیب الرحمن گوپانگ اورضلعی صدرانجنےئرجاویداکبرڈھلوں نے کیا۔یواین پی کے مطابق گزشتہ روزیونین کونسل کوٹ مہدہ شاہ کی تنظیم سازی کے دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی ایک عوامی جماعت ہے اورعوام کے دکھ دردکوسمجھتی ہے پیپلزپارٹی جب بھی اقتدارمیں آئی توعام آدمی کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کیں اقتداراپنے گھرمیں رکھنے کی بجائے تقسیم کیااورمحروم خطوں کی محرومی کے ازالے کے لیے اہم منصب دئیے گئے اس کے برعکس دوسری مخالف جماعت نے ہمیشہ اقتداراپنے ہی گھرمیں رکھاجنوبی پنجاب کی عوام کوایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت اندھیرے میں رکھاگیاجس کی وجہ سے تخت لاہورکے خلاف نفرتوں میں اضافہ ہوایہی وجہ ہے کہ آج جنوبی پنجاب کے عوام اپناعلیحدہ صوبہ مانگ رہی ہے مخدوم سیداحمدمحمودکی قیادت میں جنوبی پنجاب کوپیپلزپارٹی کاگڑھ ثابت کریں گے تقریب سے مختاراحمدجام ،میاں مسعودصادق ودیگرنے بھی خطاب کیادریں اثناء تنظیم سازی کے لیے یونین کونسل کی تمام برادریوں نے شرکت کرکے متقہ طورپرعہدیداران منتخب کیے عہدیداران میں سرپرست اعلی سرداررحیم یارخان، صدرچوہدری جاویداقبال، سنےئرنائب صدرمیاں ریاض احمد، نائب صدرجام محمداقبال، نائب صدررئیس وزیراحمدچاچڑ، نائب صدرمیاں محمدشفیع ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹرمختاراحمدخان، ایڈیشنل سیکرٹری راجہ فاروق احمد،فنانس سیکرٹری ڈاکٹردلشاداحمد، انفارمیشن سیکرٹری محمداسلم جٹ، رابطہ سیکرٹری غلام رسول خان، آفس سیکرٹری ریاض احمدجبکہ مجلس عاملہ کے20ممبران بھی شامل ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题