چیرمین پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نے فہیم احمد میتلا کو جد ہ کا کوارڈینیٹر مقرر کر دیا

Published on May 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 312)      No Comments

10377373_326376884183806_1406642227370427649_n
جدہ (زکیر احمد بهٹی)چیرمین پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نے فہیم احمد میتلا کو جد ہ کا کوارڈینیٹر مقرر کر دیا ۔ترجمان پی وائی او ۔پی وائی او تمام برادریوں کا گلدستہ ہے فہیم احمد میتلا پی وائی او کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے ۔تفصیل کے مطابق چیرمین پیپلز یوتھ آرگنائزیشن سعودی عرب جاوید نذیر بڑالوی نے فہیم احمد میتلا کو کوارڈینیٹر جدہ تعینات کر کر نوٹیفکیشن جاری کر دیا اس موقع پر چیرمین پی وائی او سعودی عرب جاوید نذیر بڑالوی نے کہا کہ فہیم احمد میتلا پی وائی او کو مزید مضبوط بنانے کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ پی وائی او میں تمام کارکنان کی ایڈجسٹمنٹ میرٹ پر کی جاتی ہے تنظیم اور چیرمین کے خلاف سازشیں کرنے والے بری طرح ناکام ہو ں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نظریہ اور سوچ کا نام ہے شہدائے گڑہی خدا بخش کے مشن کی تکمیل کے لئے جدو جہد جاری رکھیں گے اس موقع پر فہیم احمد میتلا نے کہا کہ اہم ذم داری سونپنے پر بلاول بھٹو زرداری ،فریال تالپور،صاحبزادہ ذوالفقار،جاوید نذیر بڑالوی کا شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے جدہ کا کوارڈینیٹر مقرر کیا میری کوشش ہو گی کہ میں پارٹی کے لئے اپنی تمام تر قوتوں کو بروے کار لاتے ہوئے اپنا کردار ادا کروں ۔پیپلزپارٹی جدہ کے صدر جناب ریاض بخاری- سینٹر سحر کامران- ڈاکٹر شاہدہ رحمانی- رکن قومی اسمبلی ملک جاوید اور پیپلزپارٹی جدہ کے عہدیداروں نے فہیم احمد میتلا کو مبارکباد پیش کی اور اپنے تعاون کی یقین دہانی کروائی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes