انٹر اسکول ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2023 بوائز کا اعزاز گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول کے طالب علم محمد حسان نے حاصل کیا

Published on January 29, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

ٹھٹھہ (یواین پی/رپورٹ حمید چنڈ) انٹر اسکول ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 2023 بوائز کا اعزاز گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی کے طالب علم محمد حسان جٹ نے حاصل کیا۔ محمد حسان جٹ نے ٹیبل ٹینس کا مسلسل دوسرا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس چیمپئن شپ کا انعقاد مخدوم محمد ہاشم ٹھٹوی پبلک اسکول ٹھٹہ نے اپنے اسکول میں منعقد کروایا۔ اس ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں ٹھٹہ کے نجی اور سرکاری اسکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی ان دوران مھمانوں نے انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زندگی میں کھیلوں کی اہمیت انمول ہے کیونکہ کھیل ہر انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لئے بہت ضروری ہوتا ہے کھیل بھی حوصلہ اور باہمی اعتماد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اس کے علاوہ، یہ ہمیں فوری فیصلہ لینے میں بھی مدد کرتے ہیں اور ہمارے سوچنے کے عمل کو بہتر بناتے ہیں کھیلوں سے ہی ہمارے اندر جیت اور شکست کو قبول کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ تقریب میں نظام الدین کھڈائی سابقہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ٹھٹہ، شجاعت اللہ خان چئیرمن مخدوم اکیڈمی، نور محمد سرائی، محمد صفدر ٹھٹوی، اظہر شاہ ڈائریکٹر کانسیپٹ اسکول ٹھٹہ، جلیل احمد کھونباٹی چئیرمن پرائیویٹ اسکولز ٹھٹہ، یاسمین انڑ ہیڈ مسٹریس گرلز ہائی اسکول مکلی، محمد شریف گجر، ظہیر خٹک مدیا ناز جاکھرو فیفا کوچ، حمیرا علی سوشل ورکر، وجاہت اللہ خان سینئیر ایڈووکیٹ اور دیگر نے کھیلوں کی اہمیت پر آگاہی فراہم کی۔بوائز ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی نے محمد حسان جٹ نے کانسیپٹ اسکول ٹھٹہ کے عبدالمعید کو 0-2 سے شکست دی۔ جبکہ دوسرے سیمی فائنل مخدوم اسکول ٹھٹہ کے اسد اللہ خان نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کے عزیز بروہی کو ہرا 0-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ٹیبل ٹینس کا فائنل مقابلہ گورنمنٹ بوائز کیمپس اسکول مکلی کے محمد حسان جٹ اور مخدوم اسکول ٹھٹہ کے اسد اللہ خان کے درمیان کھیلا گیا۔ محمد حسان جٹ نے دلچسپ مقابلے کے بعد یہ اعزاز 0-2 سے اپنے نام کیا۔ جبکہ گرلز ایونٹ کا فائنل گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول مکلی اور مخدوم اسکول ٹھٹہ کی طالبات کے درمیان کھیلا گیا۔ مخدوم اسکول ٹھٹہ کی طالبہ نے یہ فائنل مقابلہ 0-2 سے جیت لیا۔ تقریب کے آخر میں کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes