بھارتی نومنتخب وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں نوازشریف کی شرکت پہ ملا جلا ردعمل یواین پی سروے

Published on May 27, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 455)      No Comments

pics seway pm
ہارون آباد (یواین پی)وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے دورہ بھارت اور بھارت کے نومنتخب وزیر اعظم نریندر مودی کی تقریب حلف برداری پر ہارون آباد کی مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور عوام نے سروے میں ملے جلے رد عمل کا اظہار کر دیا ۔ضلعی امیر جماعت اسلامی ولید ناصر چوہدری نے کہا کہ بھارت نے کشمیر کے مسئلہ پر غاصبانہ رویہ اختیار کر کے پاکستان کے خلاف سازشوں کے انبار لگا دئیے ہیں اور ہر ایشو پر بھارت نے پاکستان کو نقصان پہنچانے کی سازش کی ہے نریندر مودی نے تقریب حلف میں شرکت کی دعوت دے کر ایک چال چلی ہے اور بھارتی لیڈروں نے ہمیشہ بغل میں چھری اور منہ میں رام رام کی پالیسی اپنا کر پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے وزیر اعظم کو اس دورے پر نہیں جانا چاہیے تھا لیکن اب وہ چلے گئے ہیں تو انہیں بھارت سے کشمیر ایشو پر دوٹوک موقف اختیار کرنا چاہیے تھا ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں ملک قمر اعوان ،چوہدری عدیل افضل ،ملک سجاد علوی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ایک دو ٹوک موقف کے حامل اور محب وطن کھرے لیڈر ہیں اور انہوں نے مسئلہ کشمیر سمیت قومی ایشوپر ہمیشہ پاکستانی عوام کی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور موجودہ دورہ بھارت میں بھی وہ بھارتی لیڈروں بالخصوص بھارتی نومنتخب وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے پاکستانی موقف بھر پور انداز سے پیش کر کے قوم کی ترجمانی کی ہے ۔عام شہریوں عبد الجبار ،محمد اصغر ،محمد نعیم ،محمد آصف ،محمد شبیر گوگااور ساجد علی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت ہمسایہ ممالک ہیں اور ہمسایہ ممالک کے درمیان اچھے تعلقات کامیاب خارجہ پالیسی کا ثبوت ہوتے ہیں دنیا بھر میں یہی خارجہ پالیسی رائج ہے پاکستان اور بھارت کو اپنے تعلقات برابری کی بنیاد پر رکھنے کے لیے یہ ایک اچھا موقع ہے اور اس سے پاکستان اور بھارت کے لیڈروں کو ایک دوسرے کے خیالات کو سمجھنے اور جدید دور کے تقاضوں کے مطابق ایک دوسرے کے ساتھ چلنے کے لیے بہت کچھ کرنا پڑے گا پاکستان بھارت کے ساتھ برابری کی بنیاد پر تعاون کی پالیسی اختیار کرتے تو اس سے عوام کو فائدہ ہو گا ہارون آباد کے عوام کا رد عمل ملاجلا ہے لیکن اس سے یہ بات واضع ہے کہ اس علاقہ کے عوام بھارت کے ساتھ دوٹوک اور برابری کی بنیاد پر اصولی موقف کے حامی ہیں اور میاں محمد نواز شریف کے دورہ بھارت سے یہی امیدیں ہیں ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题