مہنگائی کے باعث سرکاری ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت ہے فیاض حسین گیلانی

Published on January 31, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 57)      No Comments

فاروق آباد(یواین پی) پاکستان میں بسنے والا سفید پوش طبقہ کسمپرسی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور پیٹرولیم مصنوعات کے موجودہ اضافے کے بعد سرکاری ملازمین کی زندگیاں انتہائی معاشی بدحالی کا شکار ہو گئی مرکزی صدر پنجاب ٹیچر یونین سید فیاض حسین گیلانی نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث سرکاری ملازمین کے گھروں میں فاقوں کی نوبت اب دور نہیں موجودہ حالات کے تناظر میں پنجاب ٹیچرز یونین حکومت وقت سے مطالبہ کرتی ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فوری اضافہ کیا جائے اور سرکاری ملازمین کو ملنے والے کنوینس الاونس میں کم از کم %200 اضافہ کیا جائے اگر موجودہ حکومت نے سرکاری ملازمین کو درپیش مالی مشکلات کا ازالہ نہ کیا تو پنجاب ٹیچرز یونین سمیت دیگر سرکاری ملازمین حکومت کے خلاف سڑکوں پر ہوں گے اس موقعہ پر پنجاب ٹیچر یونین کے عہدے داران محمد اظہر بہزاد محمد اسلم سلیمی فیصل حسنین غفاری سید شہزاد حسین شاہ محمد جلیل بھٹی راء محمد اکرم سخاوت علی بھٹی محمد منیر سندھو حاجی محمد اشرف شبیر حسین ترابی اور عظمت عباس نے بھی مہنگائی کے خلاف اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog