پنجابیوں کے حوالے سے بیان پر معذرت کا کوئی ٹوئٹ جاری نہیں کیا

Published on December 15, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

کوئٹہ(یواین پی) پشتونخواہ عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ میںنے مینار پاکستان جلسے میںلاہوراور پنجاب کے عوام سے متعلق دئیے گئے بیان کے حوالے سے معذرت کا کوئی ٹوئٹ جاری نہیں کیا ،میں نے جلسے میں پاکستان زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کہا، جب ملک میں آئین کی بالا دستی نہیں ہو گی تو کون پائندہ باد کہے گا ۔جاتی امراء رائے ونڈ میں پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ میں نے مینا رپاکستان پر تاریخ بیان کی ہے ، ایک آدمی توتلا تھااس کا خدا داد تھا ،اس نے ابھی خدا کہا اور لوگوں نے اسے مارنا شروع کیا ، خداکے بندوں اسے داد تک پہنچنے دو ، میں لاہور میں جب تقریر کر رہا تھا تو باربار بجلی بند ہو رہی تھی ۔ایک دوست نے کہا میاں صاحب جو فرما رہے ہیں اس کیلئے محموداچکزئی انہیں مشورے دیتا ہے ۔مینار پاکستان پر ایک قرارداد درج ہے ، ہم جو کہہ رہے ہیں یہ نہ میاں کا اورنہ ہی محمودکاایجنڈا ہے یہ محمد علی جناح کا ایجنڈا ہے ، آئین کی تشریح عدلیہ کرتی ہے ۔ قاضی فائز عیسی سے پوچھ لیں، اطہر من اللہ سے پوچھیں کہ پی ڈی ایم جو مطالبات کر رہی ہے کیا وہ آئین کے مطابق ٹھیک ہے ۔میں نے جلسے میں کہا لاہوریوں آپ نے ہمیں عزت دی ، آپ سے کچھ وعدے کرنے آئے ہیں اور کچھ وعدے لینے آئے ہیں ۔پاکستان بننے کے بعد خان عبدا لغفارخان نے تمام پشتونوںاوربلوچوں کی طرف سے قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر اس ملک سے وفاداری کا حلف دیا لیکن اس اعلان کو کوئی اہمیت نہ دی گئی ۔ ہفتے کے اندران کی اسمبلی کو توڑدیا گیا اورسال بعد بھابڑہ کے میدان میں خون کی ہولی کھیلی گئی ، لیاقت باغ میں ہمارے ساتھ جو کچھ ہوا، اس کے بعد ہمارے سا تھ اوربلوچوں کے ساتھ جو کچھ ہوا ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes