اوکاڑہ(یواین پی /شیخ ندیم شیراز) ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی نے کہا ہے کہ یوم یکجہتی کشمیر مظلوم کشمیریوں کی جدو جہد آزادی اور ا ن کی قربانیوں کو پوری دنیا کے سامنے آشکار کرنے کا دن ہے یہ دن پاکستانیوں اور کشمیریوں کے لازوال رشتہ اور ایک اصولی موقف اور کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے مقدمہ کو تمام عالم کے سامنے رکھنے کا دن ہے پاکستان کا ہر شہری اپنے حق کے لئے جدو جہد کرنے والے نہتے کشمیریوں کے ساتھ ہے انہوں نے کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی اور سیاسی سطح پر بھر پور حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم مظلوم کشمیریوں کو ان کی تحریک آزادی کے کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے یوم یکجہتی کشمیر پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے اور پوری دنیا کی توجہ کشمیر میں روا رکھے جانے والے بھارتی مظالم پر مرکوز کروانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہ وہ وقت دور نہیں ہے جب مسئلہ کشمیر ،کشمیریوں کی امنگوں اور خواہشات کے مطابق حل ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر 5فروری کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے نکالی گئی واک کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیر پر غاضبانہ قبضہ بنیادی انسانی حقوق اور حق خود ارادیت کے خلاف ہے پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کی آواز بنے گا اور ان کا مقدمہ ہر ملک اور ہر فورم پر پیش کیا جائے گا بھارت کشمیریوں کی آواز کو دبا نہیں سکتا جدید دنیا میں کشمیر کا مسئلہ براہ راست انسانی حقوق اور کشمیریوں کی الگ شناخت سے جڑا ہو اہے قبل ازیں ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن کی سربراہی میں صدر سبزی منڈی چوہدری محمد اشرف ، ایڈ منسٹریٹو آفیسر رانا عبد الحفیظ ،محکموں کے افسران ،صحافیوں ،عمائدین علاقہ ،شہریوں نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور آزادی کشمیر کی جد و جہد میں شہیدہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی یادگار شہداءپرخصوصی دعا کی گئی اور بعد ازاں شرکاءتقریب نے پاکستانی قوم کی جانب سے کشمیریوں کی بھرپور حمایت میں ایک واک کی جس کی قیادت ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی اور عمائدین علاقہ نے مشترکہ طور پر کی واک میں ،نمایاں شہریوں ،وکلاءصحافیوں ،افسران ،اساتذہ اور طالب علموں نے بھر پور شرکت کی ۔